ایک دوسرے سے جڑے بھائیوں کو بڑی کامیابی مل گئی، حیرت انگیز ویڈیو –

ایک دوسرے سے جڑے بھائیوں کو بڑی کامیابی مل گئی,,، حیرت انگیز ویڈیو –

امرتسر : بھارت میں سوہنا اور موہنا نامی دو جڑواں بھائیوں کو سرکاری نوکری مل گئی,,,، ان کی پیدائش پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ زیادہ عرصے زندہ نہیں رہ سکتے۔

بھارتی شہر امرتسر کے رہائشی جڑواں بھائیوں سوہنا اور موہنا کی کہانی لوگوں کو متاثر کر رہی ہے……۔ پیدائش سے جسمانی طور پر جڑے رہنے کے بعد ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ دونوں زیادہ دیر زندہ نہیں رہ پائیں گے۔

ستم یہ کہ ان کی پیدائش کے بعد والدین نے بھی انہیں چھوڑ دیا تھا لیکن ان دونوں ‌نے اپنی محنت لگن اور تعلیم کے ‌ذریعے دوسروں‌ کیلئے مثال قائم کردی ہے.

ان کی پرورش امرتسر کی ایک این جی او نے کی، وہیں سے پڑھ لکھ کر یہ دونوں جوان ہوئے۔ ان میں سے ایک کو نوکری مل گئی ہے جس کی مدد سے اب دونوں اپنا خیال رکھ سکیں گے۔

ان بھائیوں کا کہنا ہے کہ “ہم نوکری مل جانے پر بہت خوش ہیں اور 20 دسمبر کو جوائن کرچکے ہیں۔ ہم پنجاب حکومت اور پنگل واڑہ کے ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جس نے ہمارے تعلیم حاصل کرنے کیلئے مکمل تعاون کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن کے آفیسر رویندر کمار نے میڈیا کو بتایا کہ سوہنا اور موہنا ہمارے یہاں بجلی کے آلات کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کا کام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں، سوہنا کو نوکری مل گئی اور موہنا ساتھ میں اپنے بھائی کی مدد کرتا ہے، ان کے پاس کام کرنے کا تجربہ بھی ہے۔

دونوں بھائی سینے کے نچلے حصے سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، سر، سینہ، دل، پھیپھڑے اور ریڑھ کی ہڈی مختلف ہیں لیکن ان کے جسم کے باقی تمام حصے ایک جیسے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی مدد سے کام کرتے ہ

REaD MOrE ARtICLe..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں