جب سے دنیا میں لیگ کرکٹ کا رواج پڑا ہے تب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں شائقین اور کرکٹرز کی دلچسپی کم ہوتی ہے جا رہی ہے کیونکہ لیگ کرکٹ میں پیسہ بہت زیادہ ہے.  انٹرنیشنل کرکٹ میں کرکٹرز کو اتنا پیسہ نہیں دیا جاتا.  جتنا لیگز میں ملتا ہے…..

.  اس لیے اب بڑے کرکٹرز کا دھیان زیادہ تر لیگز پر رہتا ہے.  دنیا کی سب سے بڑی لیگ بگ بیش جس نے لیگ کرکٹ کی بنیاد رکھی تھی…..  ہر  چھوٹے بڑے کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بگ بیش میں کھیلے. بگ بیش کھیلنے والے کرکٹر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں..

.  پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر شاداب خان کا بھی بگ بیش کھیلنے کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے.  ذرائع کے مطابق سپنر نے بگ بیش کی ٹیم سڈنی سکسر کے ساتھ 2022  کا سیزن کھیلنے کا کنٹریکٹ سائن کر لیا ہے.

یاد رہے کہ اس سے پہلے کچھ عرصے تک شاداب خان کی بولنگ بڑی تنقید کا شکار رہی ہے.  مگر اب جیسے ہی ان کی بولنگ بہتر ہوئی تو انھیں بگ بیش کا حصہ بنا لیا گیا.

Read more articles…..