شاہنواز دہانی کی سرجری، بچپن سے ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا – Today Newztv

شاہنواز دہانی کی سرجری,,,، بچپن سے ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنوار دہانی کی سرجری کے بعد بچپن سے ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا۔ فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی کراچی کے نجی اسپتال میں ناک کی سجری ہوئی……

جس میں قومی فاسٹ بولر کے ناک میں بچپن سے پھنسا کنکر نکالا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بچپن میں لگی چوٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والی ناک کی ہڈی بھی ٹھیک کردی گئی ہے,,,,

، شاہنواز دہانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔دو گھنٹے کی سرجری اور ریکوری کے بعد شاہنواز دہانی کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، انہیں 4 جنوری کو اگلے چیک اپ کیلئے بلایا گیا ہے۔فاسٹ بولر کو ناک کے مسئلے کی وجہ سے اکثر سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی۔

READ ALSO ….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں