مسلم لیگ ن کودھچکا، سٹی صدر کا ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان – Today Newztv

مسلم لیگ ن کودھچکا,,,، سٹی صدر کا ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان –

شیخوپورہ (آن لائن)شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کودھچکا، سٹی صدر میاں منور اقبال نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا…..

۔صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے

پارٹی عہدے سے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا میاں منور اقبال کا شمار لیگی ایم این اے اور پارٹی کے سئنیر نائب صدر میاں جاوید لطیف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں منور اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کو قیمتی سرمایہ سمجھنے والے سیاستدان ہی کامیاب ہوتے ہیں,,,,,

اور صوبائی وزیر میاں خالد محمود میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک سیاسی لیڈر میں ہونی چاہیے اور وہ میاں خالد محمود کی شخصیت سے متاثر ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں….

صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے میاں منور اقبال کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے ضلع میں پارٹی کی مضبوطی قرار دیا۔

REaD MoRE…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں