منگل کے روز کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی رپورٹ جاری کر دی – Today Newztv

منگل کے روز کہاں کہاں بارش کا امکان ہے…؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی رپورٹ جاری کر دی –

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک…)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور جنوبی علاقوں میں

مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں مزید بارش کا امکان۔ پنجاب، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور بالائی

سندھ میں رات /صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختو نخوا،پنجاب،اسلام آباد،لسبیلہ، خضدار،حیدر آباد،

کراچی اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخواہ : دیر(بالائی 21، زیریں 13)،مالم جبہ 16، کاکول 12، کالام،

بالاکوٹ 11، سیدوشریف 07، چراٹ06،پٹن 03، دروش 01، بلوچستان :لسبیلہ 13، خضدار 02، کشمیر : مظفر آباد 08،کوٹلی 05،گڑھی دوپٹہ 03،

راولاکوٹ 01،پنجاب:مری 08، اسلام آباد (سید پور 06، گولڑہ 05، زیرو پوائنٹ 04، بوکرہ 02،ائیر پورٹ 01) ،راولپنڈی 02، چکوال ، نارووال، منگلہ، جہلم،سیالکوٹ، رحیم یار خان 01، سندھ: حیدر آباد 06، کراچی (گلشن حدید ، سر جانی، قائد آباد 05، مسرور بیس، کیماڑی، یونیورسٹی روڈ 04، ائیر پورٹ، ایم او ایس، سعدی ٹاؤن، جامع تررشید03، اورنگی ٹاؤن اور فیصل بیس) میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ):مالم جبہ 08 ، کالام 05، مری03 اور دیر میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، گوپس منفی 08،اسکردومنفی 05، کالام، قلات،ہنزہ،استور منفی04 ،مالم جبہ،پاراچنار،شوپیاں منفی03،بگروٹ،چترال،مری، پلوامہ اور بارہ مولہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

READ MORE NEWSES BElOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں