جاوید اقبال کی چھٹی!!!چئیرمین نیب کے لئے امیدوار کون؟ دبنگ نام سامنے آگئے – Today Newztv

جاوید اقبال کی چھٹی….چئیرمین نیب کے لئے امیدوار کون؟ دبنگ نام سامنے آگئے –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیب کے نئے چیئرمین کیلئے تلاش جاری ہے,,,,,، نئے چیئرمین کے لیے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آنے کے بعد باضابطہ طور پر تلاش شروع کردی گئی ہے,,,

،ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امیدواروں میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس کے ساتھ سپریم کورٹ کے ایک سابق جج بھی شامل ہیں….

۔ذرائع کے مطابق حکومت سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سیکریٹری مذہبی امور کیپٹن (ر) سردار اعجاز احمد خان جعفر اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر ,

جنرل محمد عامش کے ناموں پر غور کر رہی ہے،رواں ماہ کے آغاز میں وزارت قانون و انصاف نے نیب کے نئے چیئرمین کے تقرر کے لیے عمل شروع کیا اور سمری منظوری کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایسی کسی بھی قسم کی پیش رفت کی تردید کردی، ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اب تک چیئرمین نیب کے لیے کوئی نام تجویز نہیں کیا اور اس خبر کو غلط قرار دیا،نیب کے نئے سربراہ کے بارے میں مناسب مشاورت کے بعد فیصلہ چند دنوں میں کیا جائے گا

۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی چار رکنی کمیٹی نے جسٹس (ر) دوست محمد خان، سابق بیوروکریٹس ناصر سعید خان کھوسہ، سلمان صدیق اور جلیل عباس جیلانی کو اس عہدے کے لیے تجویز کیا تھا،جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس دوست محمد خان کی حمایت کی

۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے سابق چیف سیکریٹری ناصر سعید خان کھوسہ کے ساتھ سابق وفاقی سیکریٹری سلمان صدیق کو بھی نامزد کیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کو نیب کے اعلیٰ عہدے کے لیے تجویز کیا ہے۔چیئرمین جسٹس جاوید اقبال ریٹائرڈ کی مدت اکتوبر میں ختم ہو گئی تھی

،حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی تھی،قومی احتساب آرڈیننس میں حالیہ ترامیم سے جاوید اقبال کو اس وقت تک کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی

جب تک ان کا متبادل نہیں آجائے،وزارت قانون نے صدر پاکستان کو بھیجی گئی سمری میں نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر کو نیب چیئرمین کے تقرر کے لیے وزیر اعظم اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنی تھی۔

ReAd More …..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں