خبردار۔۔!! فراڈ کا نیا طریقہ، ماموں ہم لڑکی اغوا کیس میں پھنس گئے پولیس پیسے مانگ رہی ہے جلدی پیسے بیھجیں – News1

خبردار……فراڈ کا نیا طریقہ، ماموں ہم لڑکی اغوا کیس میں پھنس گئے پولیس پیسے مانگ رہی ہے جلدی پیسے بیھجیں

خبردار۔۔!! فراڈ کا نیا طریقہ، ماموں ہم لڑکی اغوا کیس میں پھنس گئے پولیس پیسے مانگ رہی ہے جلدی پیسے بیھجیں فراڈیے آئے دن کوئی نہ کوئی شہریوں کو لوٹنے کا طریقہ ڈھونڈتے رہتے ہیں ایسے ایسے فراڈ کرتے ہیں کہ انسان کا ذہن چکرا جاتا ہے ہے ہے…….

ایسا ہی ایک واقعہ بورے والا میں پیش آیا یا بورے والا سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے بتایا کہ وہ اس فراڈ سے بال بال بچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک فراڈیے نے کال کی اور کہا ” ماموں جی مجھے پہچانیے میں کون ہوں؟تین بار تکرار کے بعد کہنے لگا میں آ پ کا بھانجا بول رہا ہوں…

۔میں اپنے دوست کے ساتھ اسلام آباد آ یا تھا۔پولیس نے ہمیں لڑکی اغوا کے کیس میں پکڑ لیا ہے۔رونے جیسی آ واز میں کہنے لگا۔حوالدار سے پیسوں میں مک مکا ہو گیا ہے۔پلیز کسی کو بتانا نہیں۔ہمیں جلد از جلد پیسے سینڈ کر دیں، میں لاہور جا کر بھیج دوں گا۔

شہری نے بتایا کہ وہ اس کال کے بعد پہلے تو بہت زیادہ پریشان ہوئے لیکن  پھر انہوں نے اپنے بھانجے کے نمبر پر کال کی۔ جب بھانجے سے بات ہوئی تو پتہ چلا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور وہ خیریت  سے لاہور میں ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے فراڈ سے محتاط رہیں اور اگر ایسی کوئی کال آئے تو پہلے اس کی تصدیق کرلیں نہیں تو بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر وہ بغیر تحقیق کے اس فعل پر یقین کر لیتے تو نے لاکھوں کا نقصان ہو سکتا تھا یہ بات سب کو بتائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس فراڈ سے محفوظ رہ سکیں

READ ALSO…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں