دبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی!سلمان خان نےخاموشی توڑدی – The Pakistan Time

دبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی!سلمان خان نےخاموشی توڑدی…..

دبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی!سلمان خان نےخاموشی توڑدیممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکارسلمان خان عرف سلو میاں نے دبئی میں بیوی اور 17 سالہ بیٹی کی موجودگی پر خاموشی توڑ ہی دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارسلمان خان اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان کے ٹاک شو ’’کوئیک ہیل پنچ بائے ارباز خان سیزن 2‘‘ میں شریک ہوئے

اور اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب دئیے ۔شو کے میزبان ارباز خان نےایک سوشل میڈیا صارف کا کمنٹ پڑھا جس میں اس صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ سلمان خان کی بیوی ہے جس کا نام نور ہے اور ایک 17 سال کی بیٹی بھی ہے

اور سلمان ان کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں لیکن بھارت میں موجود لوگوں کو یہ کہہ کر بیوقوف بنایا ہوا ہے کہ ان کی تو ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی۔پہلے تو سلمان خان یہ تبصرہ سن کر چونک گئے

کیونکہ انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ یہ تبصرہ ان کے بارے میں کیا گیا ہےلیکن جب ارباز خان نے انہیں یقین دلایا کہ یہ تبصرہ آپ ہی کے بارے میں ہے تو سلومیاں نے جواب دیا یہ بے فضول کی باتیں ہیں۔سلومیاں کمنٹ کو سن کر غصے میں آگئے اور کہا کیا یہ چاہتے ہیں کہ میں ان کا نام لے کر انہیں جواب دوں کہ نہیں بھائی صاحب میری کوئی بیوی نہیں ۔ بعد ازاں سلمان خان نےدبئی میں اپنی بیوی اور بیٹی کی موجودگی اور ان کے ساتھ رہنے کے دعوے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا میں ہندوستان میں رہتا ہوں گیلکسی اپارٹمنٹ میں 9سال کی عمر سے اور یہ بات پورے ہندوستان کو پتہ ہے

۔اگر شادی کی ہوتی تو سب کو بتا دیتا مگر ایسا کچھ نہیں ہے۔خیال رہے کہسلمان خان پر سوشل میڈیا صارف نے پیسے لوٹنے کا الزام عائد کیا تھا ۔صارف نے کمنٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان نے اپنی فلم کی ٹکٹ کے ذریعے مجھ سے پیسے لوٹے، انہیں فوراً مجھے پیسے والے کرنے چاہییں۔ اداکار نے جواب میں کہا کہ ’پیسہ نہیں بلکہ دل چرایا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں:موبائل پانی میں کیوں گرایا۔

خاتون کا ایسا بدلہ کہ رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے ارباز خان نے ایک اور سوشل میڈیا صارف کے کمنٹ کا ذکر کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ سلمان خان دکھاوے والی اداکاری کرتے ہیں۔ اس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ’دکھاوے والی اداکاری کے لئے بھی بڑے دل اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، ایک اداکار اپنے اندر کی شخصیت کو پوری زندگی نہیں چھپا سکتا۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں