دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے جمع 12 ارب 93 کروڑ کہاں لگا دیئے گئے ؟ انتہائی اہم انکشاف

دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے جمع 12” ارب 93 کروڑ ”کہاں لگا دیئے گئے ؟ انتہائی اہم انکشاف…

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈیموں کی تعمیر کیلئے جمع رقم ڈیموں پر لگانے کے بجائے سرمایہ کاری کا انکشاف سامنے آیا اور بتایا گیا ٹریثری بلزپر 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد سرمایہ کاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے جمع فنڈز کی تفصیلات پیش کی گئیں۔تفصیلات وزارت آبی وسائل کی جانب سے پیش کی گئیں، جس میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے جمع رقم ڈیموں پر لگانے کے بجائے سرمایہ کاری کاانکشاف کیا گیا۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ دیا مربھاشاو مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے10 جولائی 2018 کو فنڈ قائم ہوا، دیامر بھاشا و مہمند ڈیم کیلئے 12ارب 93 کروڑ40لاکھ سے زائد رقم جمع ہے، سپریم کورٹ ویب سائٹ کےمطابق یہ رقم 27جولائی تک کی ہیں۔
، تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ واپڈا کی جانب سے آج تک فنڈ سے کوئی رقم حاصل نہیں کی گئی،

فنڈزسے18 جون سے 27اگست 2020تک6بارٹریثری بلزمیں سرمایہ کاری کی گئی، ٹریثری بلزپر 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد سرمایہ کاری کی گئی۔
مونس الٰہی نے بتایا کہ دیامربھاشا،مہمندڈیم فنڈ کے اکاؤنٹ میں 7 لاکھ 99 ہزار 358 روپے موجود ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں