پیپلز پارٹی کو ملک کے لیے خطرہ قرار دے دیا گیا

پیپلز پارٹی کو ملک کے لیے خطرہ قرار دے دیا گیا

 

کراچی(ویب ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اسد عمر نےکہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ نے ٹوئٹ کیا کہ قانونی بندش

کی وجہ سے سندھ حکومت کورونا ویکسین نہیں خرید سکی، ہمیں بھی بتایا جائے کہ ایسا کون سا قانون ہے تاکہ اسے ختم کیا جاسکے۔

 

 

اسد عمر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں مقامی حکومتوں کا قانون پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 140 پر پورا نہیں اترتا، اس پر پٹیشن عدالت میں ہے،

اگر بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں ملے تو تناؤ ہوگا۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ سندھ میں گندم کی قیمت پنجاب سے زیادہ ہے، نیب تحقیقات کہتی ہیں کہ اربوں روپے کی گندم چوری کی گئی، سندھ حکومت کہتی ہے چوہےکھا گئے، پتا نہیں یہ انسانی چوہے تھے یا کون تھے، اس معاملے پر قانونی کارروائی ہونا چاہیے۔

 

 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں