اس شہر میں بھی برف پڑے گی کسی نے سوچا نہیں ہوگا ، پاکستان میں کس شہر میں خوب بارشیں اور برف پڑے گی ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا – Today Newztv

اس شہر میں بھی برف پڑے گی کسی نے سوچا نہیں ہوگا ,,,، پاکستان میں کس شہر میں خوب بارشیں اور برف پڑے گی ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا –

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اس شہر میں بھی برف پڑے گی کسی نے سوچا نہیں ہوگا ، پاکستان میں کس شہر میں خوب بارشیں اور برف پڑے گی …؟

محکمہ موسمیات نے بتا دیا ۔۔۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے شروع ہونے والی بارش کے دوران اولے پڑنے کا امکان 20 سے 30 فیصد ہے….

۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ موسم سرد ہو تو آبی بخارات جم کر اولے بن جاتے ہیں، شہر میں آخری بار اولے 18 دسمبر 2017ء کو پڑے تھے۔ محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ,,

کراچی میں آج سے شروع ہونے والی بارش سے سردی میں اضافہ ہو گا اور درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق موسمِ سرما کا طاقت ور مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان پر اثر انداز ہوا ہے،

اس مغربی ہواؤں کے سسٹم نے جنوبی بلوچستان میں اچھی بارش برسائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران تیز سرد ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ شہرِ قائد میں 45 سے 54 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ شہر میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 جنوری کی دوپہر تک کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ 5 جنوری کے بعد بارش میں وقفہ آ جائے گا۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 6 جنوری کی دوپہر سے ایک بار پھر سرگرم ہو گا، جس کے باعث 6 سے 7 جنوری کی صبح یا دوپہر تک بارش جاری رہ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پورے سلسلے میں شہرِ قائد میں 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 جنوری سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے۔

ReAD MORe ….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں