نوازشریف اور مریم خاموش ہو جائیں گے ،بس آپ ہمارا یہ چھوٹا سے کام کردیں۔۔ شہبازشریف کی اسلام آباد میں خفیہ ملاقات ۔، اندر کی خبر لیک،مریم کے بیانیے کا پوسٹ مارٹم

نوازشریف اور مریم خاموش ہو جائیں گے ،بس آپ ہمارا یہ چھوٹا سے کام کردیں۔۔ شہبازشریف کی اسلام آباد میں خفیہ ملاقات ۔، اندر کی خبر لیک،مریم کے بیانیے کا پوسٹ مارٹم

جائیں گے ،بس آپ ہمارا یہ چھوٹا سے کام کردیں۔۔ شہبازشریف کی اسلام آباد میں خفیہ ملاقات ۔، اندر کی خبر لیک،مریم کے بیانیے کا پوسٹ مارٹم اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اسلام آباد میں کسی کے ذریعے اہم ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے میرے بھائی اور بھیتجی خاموش ہو جائیں گے

،ہمیں آنے والے الیکشن میں ریلیف دیں۔نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بلاول نے آج پھر ایک پتا کھیلا ہے۔ ان کی پوری بات میں یہ ہے کہ اگر اپوزیشن پیپلز پارٹی کی بات مانے اور ہمارے مشوروں پر چلے تو سب کچھ ہو سکتا پے۔انہوں نے ایک تیر سے دو شکار کرنے کی کوشش کی مگر اس مرتبہ وہ خود شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات کی گئی ہے،تین اہم رہنما آپس میں بیٹھچکے ہیں لیکن اس ملاقات سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ملاقات میں کوشش کی گئی کہ کسی طرح شہباز شریف متحرک ہو جائیں۔ایک بڑی خبر یہ بھی ہے کہ شہباز شریف جلد اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔ملاقات کے لیے شہباز شریف نے فیملی کے کچھ لوگوں کو بھی اعتماد میں لیا ہے

۔شہباز شریف کے قریبی دوست نے بتایا کہ اہم ملاقات میں وہ یہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کریں گےکہ میں اپنے بھائی اور بھتیجی کو منا لوں گا،دونوں کی زبان بندی ہو گی لیکن ہمیں اگلے انتخابات میں ریلیف دیا جائے۔رانا عظیم نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف یہ ملاقات نوازشریف سے مشورہ کیے بغیر کر ہے ہیں۔اس کے لیے انہوں نے قریبہ رشتہ داروں سے مشورہ کیا ہے

۔رانا عظیم نے مزید دعویٰ کیا کہ نوازشریف نے کہا کہ اگر مجھ سے کچھ پوچھے بغیر کیا گیا تو میں پاکستان آ جاؤں گا پھر کئیاپنوں کی امیدوں پر پانی پھر جائے گا۔قبل ازیں سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف اسی گارنٹی پر باہر آئے تھے کہ اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ

مریم نواز نے اپنے والد سے کہا کہ مجھے آپ چھ آٹھ مہینے دے دیں، میں اینٹیاسٹیبلشمنت بیانیے سے عمران خان کی حکومت آرام سے گرا سکتی ہوں۔ آپ کو یاد ہو گا جب پی ڈی ایم بنی تھی توتاریخیں دی جاتی تھیں کہ آر ہو گا یا پار ہو گا۔ وہی وقت تھا جب انہوں نے اداروں پر وار کیے ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی

سے استعفے مانگے، خلائی مخلوق کا تذکرہ کیا۔ اسی دوران شہباز شریف کی ڈیل اور مفاہمت ہو گئی تھی اور وہ باہر آ گئے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف اسی گارنٹی پر آئے تھے کہ اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ نہیں چلے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں