ایران سے برفباری اور بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل۔۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی – Today Newztv

ایران سے برفباری اور بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل….محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی –

لاہور(نیوز ڈیسک) ایران سے بارش اور برفباری برسانے والا نیا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارشوں,,,,

اور برفباری کا پچھلا سلسلہ ختم ہونے سے قبل ہی بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایران سے بارش اور برفباری برسانے والا نیا طاقتور سسٹم مغربی بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگیا,,,,

،جس کے بعد بلوچستان کے کئی اضلاع میں مزید موسلادھار بارشیں اور کئی علاقوں میں شدید برفباری ہو رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ سسٹم جمعہ کے روز ملک کے بالائی علاقوں تک بھی پھیل جائے گا۔….

جبکہ بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم پنجاب میں بھی داخل ہوگیا ہے جو صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا باعث بنے گا۔…

دوسری جانب آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری جمعرات کو بھی جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی بارش کا سلسلہ دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ادھر بلوچستان میں موسلادھار بارشیں تھم گئیں تاہم گوادر اور شمالی بلوچستان میں تباہی کی داستان اپنے پیچھے چھوڑ گئیں۔ گوادر، کیچ کے مختلف علاقوں میں کئی مکانات، چھتیں اور دیواریں گریں، سیوریج کا نظام تباہ ہوا تو پانی

بھی گھروں میں داخل ہوگیا۔پانی کی سطح بلند ہونے پر گوادر کے ڈیموں کے اسپل ویز کھول دئیے گئے، چمن میں 200 مکانات تباہ اور بجلی معطل ہوگئی، سیلاب متاثرین شدید سردی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔چمن میں میں طوفانی بارشوں سے 200 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوگئے ،مساجد، بجلی تنصیبات، رابطہ سڑکوں اور زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ، سیلاب کے باعث بے گھر افراد شدید سردی میں مشکلات کا شکار ہوگئی،گوادر کو آفت زدہ ضلع قرار دیکر اپنے وسائل سے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں

۔ادھر سوات، مالم جبہ اور کالام، اپر اور لوئردیر، چترال، لواری ٹنل، وادی تیراہ کے علاوہ اپر ہزارہ کے تمام اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ برفیلے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں مری میں موجود رہی جس سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کئی روز سے وقفے وقفے سے جاری برف باری کے بعد متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برف باری سے ہر چیز نے سفید چادر اوڑھ لی تاہم ساتھ برف باری نے رابطہ سڑکوں کو بند کردیا۔ جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں شدید دھند کا راج رہا۔

ReAd MoRe….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں