پاکستان کے 6 امیرترین کرکٹرز جنکا شمار دنیاکے امیرترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے پہل نمبر پر کون؟جانیے – Cricket News

پاکستان کے 6 امیرترین ”کرکٹرز” جنکا شمار دنیاکے امیرترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے… پہل نمبر پر کون؟جانیے –

پاکستان میں کرکٹ شائقین—– کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے جس میں ہر عمر کے افراد موجود ہیں- اس کی وجہ یہ بھی ہےکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے- اسے بہترین ٹیم بنانے کا سہرا چند مایہ ناز پاکستانی کھلاڑیوں کے سر ہے جن کے پرستار دنیا بھر میں موجود ہیں-

یوں تو اپنے پسندید پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہوں گےلیکن ہم آج آپ کو چند امیر ترین پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں بتائیں گے-

عمر گل

عمرگل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک مقبول ترین فاسٹ میڈیم باؤلر ہیں- انہیں ٹی ٹونٹی میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باؤلر کا اعزاز بھی حاصل ہے- ایک اندازے کے مطابق عمر گل کے اثاثوں کی مالیت 2 ملین ڈالرہے-

عمر اکمل

عمر اکمل 26 مئی 1990 کولاہور شہر میں پیدا ہوئے- یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹسمین ہیں اور کئی مرتبہ بہترین کارکردگی مظاہرہ کرچکے ہیں- عمر اکمل کے اثاثوں کی مالیت 4.6 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے-

فواد عالم

فواد عالم پاکستان کرکٹ ٹیم کےبائیں ہاتھ سے کھلینے والے بیٹسمین ہیں- فواد عالم 8 اکتوبر 1985 کو کراچی میں پیدا ہوئے- فواد عالم نے متعدد ایک روزہ مچز تو کھیلے لیکن

انہوں نےاب تک صرف 15 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 953 رنز اسکور کیے- فواد عالم کے اثاثوں کی مالیت 6 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے-

محمد حفیظ

محمد حفیظ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین تھےاس کے علاوہ یہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں- محمد حفیظ 17 اکتوبر 1980 کو سرگودھا شہر میں پیدا ہوئے- محمد حفیظ کے اثاثوں کی مالیت 23 ملین ڈالر ہے-

شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کاشمار دنیا کے پرکشش کرکٹرز میں کیا جاتا ہے- انہیں لالا اور بوم بوم آفریدی بھی کہا جاتا ہے- ان کے لاکھوں فین ہیں جس کی وجہ ان کی شاندار پرفارمنس ہے-

یہ پاکستان کےسب سے مقبول ترین کرکٹر بھی ہیں- ایک اندازے کے مطابق شاہد آفریدی کے اثاثوں کی مالیت 30 ملین ڈالر ہے-

عمران خان

پاکستان کے سب سےامیر ترین کرکٹر درحقیقت پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان ہیں- عمران خان اپنے دور کے بہترین کھلاڑی ہونےکے علاوہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان بھی تھے- ان کی کپتانی میں ہی پاکستان نے پہلی بار 1992 میں ورلڈ کپ جیتا- عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 60 ملین ڈالر ہے-

9876543245678

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں