طلبا اور اساتذہ کی موجیں۔۔!!! اسد عمر نے بڑا اعلان کردیا – The Urdu Time

طلبا اور اساتذہ کی موجیں…. اسد عمر نے بڑا اعلان کردیا

طلبا اور اساتذہ کی موجیں۔۔!!! اسد عمر نے بڑا اعلان کردیا موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کے لئےموسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 13 جنوری تک بڑھانے کا امکان،,,,,,

دوسری جانب تعلیمی اداروں میں بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی بارے جائزہ اجلاس اسد عمر کی زیرصدارت ہوا۔تفصیلات کےمطابق موسم کی بگڑتی صورتحال اور کورونا کے پھیلاﺅ کی وجہ سے محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں جاری سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کے اضافے پر غور شروع کر دیا ہے……

۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیاں بڑھانے کے فیصلہ پر غور شروع کردیا ہے۔چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی مشاورت سے کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی نظامت تعلیم کے تحت 200 تعلیمی اداروں میں بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی بارے جائزہ اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر زیر صدارت ہوا……..

۔اسد عمر کا کہناتھا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی تعلیم پر سیاست کسی طور پر منظور نہیں،پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام پر کام جاری ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن کنسلٹنٹس کی بھرتی کو جنوری 2022 کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی،,,,

تین بڑی کنٹریکٹ کمپنیاں بیک وقت کام شروع کریں گی تاکہ سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام جلد از جلد مکمل کیا جا سکے، اپ گریڈیشن کا معیار یقینی بنانےکے لئےوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے ڈائریکٹوریٹ کو اعلیٰ سطحی کنسلٹنسی فرموں کی خدمات

حاصل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں اساتذہ کی جانب سے جاری ہڑتال پر بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا، اسد عمر نےحکام کو جلد از جلد اساتذہ کے جائز مطالبات حل کرنے کی بھی ہدایات کی۔ اسی طرح آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کردیاگیا ۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،آزاد کشمیر میں سردی سے نظام زندگی متاثر ہورہا ہے,

، سردی کی شدت میں اضافے کے باعث حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 8جنوری تک بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں لاہور سمیت کچھ اضلاع میں 23دسمبر سے6جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا،یہ چھٹیاں اس وقت جاری ہیں…

جبکہ دوسرے مرحلے میں پنجاب کے باقی اضلاع میں 3دسمبر سے13جنوری تک چھٹیوں کا آغاز ہوا۔موسم کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سےاگر محکمہ تعلیم نے مزید چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا تو پہلے مرحلے میں بند ہونے والے سکول بھی 13جنوری تک بند رہیں گے اسطرح طلبامزید ایک ہفتے چھٹیوں کے مزے لیں گے۔

READ MORE ARTICLES BELOW…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں