تمام سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد۔۔۔عمل نہ کرنے پرس، زا دینے کااعلان – The News 100

تمام سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد….عمل نہ کرنے پرس، زا دینے کااعلان –

پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد ، عمل نہ کرنے پرس، زا دی جائے گی ،,,,

احکامات جاری ۔۔۔حکومت نے بظاہر سرکاری معلومات اور دستاویزات لیک ہونے سے روکنے کے لیے تمام سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیا….

موقر روزنامےکی رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 25 اگست کو جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم، حکومت کی اجازت کے بغیر کسی میڈیا پلیٹ فارم میں شرکت نہیں کر سکتا۔….

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان ہدایات کا مقصد کسی سرکاری ادارے کی طرف سے حکومتی پالیسی پر عوامی ردعمل، خدمات میں بہتری کے لیے تجاویز لینے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے

سوشل میڈیا کے تعمیری اور مثبت استعمال کی حوصلہ شکنی نہیں ہے۔ تاہم ایسے ادارے اس بات کی پابندی کریں گے کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جارحانہ نامناسب اور قابل اعتراض تبصروں کو باقاعدگی سے ہٹایا جائے۔

نوٹی فکیشن میں سرکاری ملازمین کو گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کے تحت تفصیلی ہدایات دی گئی ہیں، ان رولز کے تحت سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت مختلف میڈیا فارمز میں شرکت کی نگرانی کی جاتی ہے….

۔ مزید کہا گیا کہ ‘رولز کا رول 18 سرکاری ملازم کو کسی دوسرے سرکاری ملازم یا نجی شخص یا میڈیا سے سرکاری معلومات یا دستاویز شیئر کرنے سے روکتا ہے’۔سرونٹس رولز کے رول 22 کا حوالہ دیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا

کہ یہ سرکاری ملازم کو میڈیا پر یا عوامی سطح پر کوئی بھی ایسا بیان یا رائے دینے سے روکتا ہے جس سے حکومت کی بدنامی کا خطرہ ہو۔ نوٹی فکیشن میں تمام سرکاری ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے

کہ کسی ایک یا زائد ہدایات کی خلاف ورزی بددیانتی کے مترادف ہوگی اور غفلت برتنے والے ایسے سرکاری ملازم کے خلاف سول سرونٹس (ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

READ MORE…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں