میں 48 گھنٹے تک سویا نہیں ۔۔ مری میں یہ گمنام ہیرو کون تھا جو لوگوں کو کبھی برف سے نکالتا تو کبھی انکی گاڑیوں کو دھکے لگاتا؟ – News1

میں 48 گھنٹے تک سویا نہیں… مری میں یہ گمنام ہیرو کون تھا… جو لوگوں کو کبھی برف سے نکالتا تو کبھی انکی گاڑیوں کو دھکے لگاتا؟ –

میں 48 گھنٹے تک سویا نہیں, مری میں یہ گمنام ہیرو کون تھا جو لوگوں کو کبھی برف سے نکالتا تو کبھی انکی گاڑیوں کو دھکے لگاتا؟

سوشل میڈیا پر کافی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں….. کہ مری میں جہاں بہت سے لوگوں نے بے حسی کا مظاہرہ کیا وہاں بہت سے لوگ ایسے بھی تھے

جو انسانیت کے ناطے دوسروں کی مدد کر رہے تھے تھے ان ہی لوگوں میں مری پولیس کے ڈی ایس پی بھی تھے دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کیسے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور 48 گھنٹوں سے زائد سوئے نہیں۔

اس گمنا ہیرو کا نام ڈی ۔اسی۔پی مری اجمل ستی ہے جو مری کی یخ بستہ سردی میں بھی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا کبھی ہمیں یہ خود گاڑیوں کو دھکے لگاتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے۔

برفباری میں پھنسے 21 سیاح شدید سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے ہیں ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مری سے ٹریفک میں پھنسی 23 ہزار سے زائد گاڑیاں نکالی جا چکی ہیں……… لیکن اب بھی سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس المناک سانحے کے بعد مری ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شہر سے متعدد دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آرہے ہیں

Check Also below

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں