کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز نے حکومت کو یو ٹرن لینے پر مجبور کر دیا، تعلیمی ادارے 10روز کیلئے بند کر دیئے گئے – Today Newztv

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز نے حکومت کو یو ٹرن لینے پر مجبور کر دیا…، تعلیمی ادارے 10روز کیلئے بند کر دیئے گئے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک رخ اختیار کر چکی ہے ، ایسے میں تعلیمی ادارے کھولے جائیں یا بند کر دیے جائیں ,,,,

، یہ اہم فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے اجلاس میں آج کیا جائے گا۔ میر پور میں 7 تعلیمی ادارے 10 روز  کیلئے بند کر دیے گئے ہیں…

جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 8 تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔ ادھر خیبرپختونخوا میں اومی کرون کےمزید 33 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ صوبے میں اومی کرون کے مریضوں کی تعداد 108 ہو گئی ہے…

۔گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر تعلیم اور صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوئے تھے ۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور پابندیوں سے متعلق گفتگو کی گئی ۔

READ MORE ARTICLES BELOW..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں