تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے

تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے—

تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے اسلام آباد(–نیوز ڈیسک–) اسلام آباد میں مزید چھ مریض سامنے آگئے،اسلام آباد میں دو گرلز کالجز کو بند  کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، گرلز ماڈل کالج ایف 6 ٹو اور جی 6 ون کو بند کردیا گیا–۔ دونوں کالجز کو کورونا کے 6 کیسز سامنے آنے پر بند کیا گیا۔ محکمہ صحت کی سفارش کے بعد کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے —–مزید سات افراد جاں بحق اور 4 ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 19ہو گئی ہے

جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 884 ہے۔ ملک میں 13لاکھ 32 ہزار 487 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 63 ہزار 584 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق چار ہزار 340 نئے کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ سات ایک ریکارڈ کی گئی۔

READ MOTRE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں