سری لنکا نے اپنی ’’ لنکا ‘‘ بچا لی!!! آئی ایم ایف کے پاس جانے سے انکار کر دیا، چین کو بھی خوش کر دیا – PAKISTAN PRESS

سری لنکا نے اپنی ’’ لنکا ‘‘ بچا لی…. آئی ایم ایف کے پاس جانے سے انکار کر دیا، چین کو بھی خوش کر دیا –

 

کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا نے مالیاتی پیکج کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے پاس جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کے بچائے چین سے قرض لینا بہتر سمجھیں گے….

۔اس معاملے پر بات کرتے ہوئے سٹیٹ بینک آف سری لنکا کے گورنر اجیت نیوارڈ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جادو کی کوئی چھڑین ہیں ہے۔….

ہم اس کے پاس جانے کی بجائے چین سے ایک اور قرض لیں گے۔خیال رہے کہ سری لنکا پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھ رہا تھا کہ وہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج لیں….

تاہم مرکزی بینک کے گورنر نے اس دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر آپشنز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ نئے قرض پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے

 اور جلد نیا معاہدہ ہو جائے گا۔ تاہم انہوں نے چین کے ساتھ قرض کے معاہدے کا حجم نہیں بتایا البتہ یہ کہا کہ برآمدات سے جڑے وسیع معاملات کی فنڈنگ کیلئے بھارت کے ساتھ بھی

ایک ارب ڈالر کے قرض کی بات چیت جاری ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے معاشی بحران کے پیش نظر آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج لیا تھا جس کی قسطیں وقتاً فوقتاً جاری ہوتی ہیں۔

پاکستان کو قرض کی نئی قسط جاری کرنے سے قبل آئی ایم ایف کا جائزہ اجلاس جنوری کی 12 تاریخ کو ہونا تھا …لVیکن پاکستان کی درخواست پر اسے مؤخر کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

پاکستان کے لیے قرض کی قسط جاری کرنے سے قبل آئی ایم ایف کا جائزہ اجلاس اب 28 یا 31 جنوری کو ہوگا۔ اس اجلاس سے قبل حکومت نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے جس پر ان دنوں بحث جاری ہے اور ضمنی مالیاتی بل اب تک پاس نہیں ہوسکا ہے۔

Read more articles…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں