سرکاری اور نجی دفاتر ہفتے میں 4 دن کھولے جائیں گے اور 3 دن بند رہیں گے – ekhbar

سرکاری اور نجی دفاتر ہفتے میں 4 دن کھولے جائیں گے,,, اور 3 دن بند رہیں گے –

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری اور نجی دفاتر کے ملازمین کیلئے خوشی کی خبر ،  برطانیہ میں ہفتے میں 4 دن دفاتر کھولنے اور 3 دن بند کرنے پر غور کیا جا رہا  ہے…۔

 تفصیلات کیمطابق برطانیہ کی کیمرہ ساز کمپنی ’’کینن‘‘ میں اب ملازمین ہفتے میں 5 یا 6 دن کے بجائے پیر سے جمعرات یعنی صرف 4 دن کام کریں گے…

۔ کیمرہ بنانے والی کمپنی نے یہ اقدام آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرائل کا حصہ بننے کے لیے اُٹھایا ہے۔ یہ ٹرائل 6 مہینے جاری رہیں گے….

جبکہ ہفتے میں 4 دن کام کے ٹرائل کا مقصد ملازمین میں اوقات کار کی کمی سے پیدا ہونے مثبت تبدیلیوں اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کا جائزہ لینا ہے۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں بھی ساڑھے چار دن کام کا فارمولا نافذ کردیا گیا ہے۔ پیر سے جمعرات فل ڈے جبکہ جمعہ کو ہاف ڈے دیا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں