سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر، تنخواہوں میں کٹوتی کا حکم جاری کر دیا گیا مگر کیوں؟

سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر، تنخواہوں میں کٹوتی کا حکم جاری کر دیا گیا مگر کیوں…؟

سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر، تنخواہوں میں کٹوتی کا حکم جاری کر دیا گیا مگر کیوں؟پاکستان میں کورونا کے دیگر ویرینٹ کی طرح اومی کرون کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے اہم اعلان کیا ہے,….

۔سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق جو سرکاری افسران یا ملازمین ماسک نہیں پہنیں گے ان کی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز میں اومی کرون مریضوں کی تعداد 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 35 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6124 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2412کیسز مثبت نکلے…..

۔کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود حکومت سندھ نے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر این سی او سی نے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے جبکہ اندرون ملک پروازوں میں کھانے پینے کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

READ MORE ARTICLES BELOW…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں