تحریک انصاف کے 10 سے زائد ارکان اسمبلی ن لیگ میں شامل ہونے کیلئے تیار – Today Newztv

تحریک انصاف کے 10 سے زائد ارکان اسمبلی ن لیگ میں شامل ہونے کیلئے تیار –

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ٹکٹ کی یقین دہانی پر

حکومت کے 10 سے زائد ارکان قومی اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوک رتے ہوئے کہا کہ,,

وسطی اور جنوبی پنجاب دونوں طرف سے ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن میں آنا چاہتے ہیں لیکن اس میں مسلم لیگ ن کے کچھم سائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تو ہمارے پاس کچھ سپیس ہے ,,

اور وہاں ہم تحریک انصاف سے آنے والے ایم این ایز کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں لیکن وسطی پنجاب میں ہمارے پاس مضبوط امیدوار ہیں۔رانا ثنا کا کہنا تھا کہ جو ن لیگ کے ارکان 2018ء میں منتخب نہ ہوسکے….

اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ وہ کمزور امیدوار تھے بلکہ ان کو ہروایا گیا ہے اور وہ چار سال سے پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں لہٰذا ہم یہ نہیں کرسکتے کہ نئے آنے والوں کو ٹکٹ دے دیں اور قربانیاں دینے والوں کو بھول جائیں۔…

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم فارمولا بنا رہے ہیں اور اس پر غور و خوص جاری ہےجلد ہی اس حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان کےمعروف سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ہوگا اور نہ ہی پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے گی بلکہ اس سے پہلے ہی کچھ نہ کچھ ہوجائے گا۔ نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں میزبان کےسوال پر جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد پی ڈی ایم کو جوائن کرلے گی..

اور 27 فروری سے پہلے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔ سینئر صحافی نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ، جمیعت علمائے اسلام اور “کسی” کے درمیان نئی حکومت میں کون وزیر اعظم بنے کا اس کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اس سے وزیر اعظم عمران خان کو تشویش ہونی چاہیے۔

Read more articles below….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں