بارش اور برفباری کا نہ ختم ہونے والا طویل ترین سلسلہ۔۔۔ آج سے کہاں کہاں شدید بارشیں ہونےوالی ہیں؟ –

بارش اور برفباری کا نہ ختم ہونے والا طویل ترین سلسلہ…. آج سے کہاں کہاں شدید بارشیں ہونےوالی ہیں؟ –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب سے سردی کا موسم شروع ہوا ہے تب سے بارشیں نہیں ہوئی تھیں جس کی وجہ سے خشک سردی پڑ رہی تھی اور بیماریاں پھیل رہی تھیں—– تاہم اب محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سُنا دی ہے۔ اگلے دس دن گلگت بلتستان میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان میںموسم مزید سردجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ 8 دسمبر کو گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے انتہائی شمالی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری ہوگی۔ 6 دسمبر سے 9دسمبر تک بادل چھائے رہیں گے۔

مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ بلوچستان کو اس ہفتے کے اختتام پر متاثر کرے گا۔جس کے بعد آباد ملک میں میں سردی کی ایک لہر گھر داخل ہوگی—- اور موسم انتہائی سرد مگر خشک رہے گا۔آج شام مغربی ہواؤں کا سلسلہ گلگت بلتستان سے رخصت ہو جائے گا

مگر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 8 دسمبر سے 9 دسمبر کے دوران گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر مزید برف باری ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں میں ان ہواؤں کا کوئی خاطر خواہ اثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔

میدانی علاقوں میں موسم خشک سرد درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ملک کے میدانی علاقوں میں ابھی دس روز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دن کے درجہ حرارت معمول سے دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

رات کے درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے دو ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ دسمبر کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ درجہ حرارت میں 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کمی لاسکتا ہے۔ملک کے پہاڑی علاقوں میں 9 دسمبر کے بعد بارش اور برفباری کا خاطر خواہ مکان نہیں ہے۔

READ MORE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں