جنوبی افریقہ کے سابق لیجنڈری بلے باز ہرشل گب

جنوبی ”افریقہ” کے سابق لیجنڈری بلے باز ”ہرشل گب” نے بھارتی د-ھمکیاں ہوا میں اڑا دیں

کشمیر پریمیئر لیگ ،ہرشل گبز نے بھارتی د-ھمکیاں ہوا میں اڑا دیں لاہور —– جنوبی افریقہ کے سابق لیجنڈری بلے باز ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے افتتاحی ایڈیشن میں شرکت پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے انہیں دی گئی دھمکیوں کو مایوس

کن قرار دیا ہے ۔ 47 سالہ ہرشل گبز نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سیاست کو کھیل سے دور رکھا جانا چاہیے اور وہ دنیا میں جہاں بھی کرکٹ کھیلی جا رہی ہے…. ہمیشہ جائیں گے۔ہرشل گبز کا کہنا تھا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں اتنے سالوں سے بی سی سی آئی کی مداخلت کے بغیر تمام کرکٹ کھیلنے والے ممالک کا سفر کر رہا ہوں،

مجھے یہ بہت عجیب لگا کہ وہ میرے معاملات میں اچانک مداخلت کرنا چاہتے تھے جب میں کشمیر پریمیئر لیگ میں آ رہا تھا، میرے نزدیک یہ کوئی سیاست نہیں ہے، میں صرف وہاں جاتا ہوں.. جہاں کرکٹ کھیلی جاتی ہے، کشمیر ایک اور جگہ ہے جہاں کرکٹ کھیلی جارہی ہے

اور میں اسے اسی طرح دیکھتا ہوں، اسی لیے مجھے یہ عجیب لگتا ہے کہ بی سی سی آئی نے اچانک مداخلت کی… اور مجھے یہاں آنے سے روکنا چاہا۔ہرشل گبز نے کہا ——-کہ یہ بہت سارے پہلوئوں سے مایوس کن تھا کیونکہ میں نے ہندوستان میں کئی بار کام کیا ہے

اور وہاں بہت سارے دوست ہیں، بھارتی بورڈ کی جانب سے مجھے یہ کہہ کر دھمکانا کہ مجھے ہندوستان میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی….. افسوسناک اور مایوس کن ہے ،مجھے کبھی بھی کھیلوں میں سیاست پسند نہیں آئی، جنوبی افریقہ کرکٹ میں بھی بہت سیاست ہے، یہ واقعی افسوسناک ہے جب سیاست کھیلوں میں شامل ہو جاتی ہے۔

READ ALSO……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں