اسلام آباد (—مانیٹرنگ ڈیسک –)سینئر صحافی و تجزیہ کار راناعظیم نے نجی ٹی وی پروگرام ’’دی لاسٹ آور ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ نواز شریف پاکستان آرہے اور نہ ہی حکومت لا سکتی ہے ۔

اصل بات یہ ہے فواد چودھری نے جو کہا کہ ن لیگ کے چار لوگ نواز شریف کو مائنس کر کے ملے کہ ہمیں رکھیں ، یہ ٹھیک ہے کہ انہوں نے غلط کیا ۔ وہ چاروں ہی معروف شخصیات تھیں ، ان میں سے ایک شخصیت کا تعلق شریف خاندان سے ہے

جبکہ ایک کا تعلق پوٹھوہار سے ، ایک کا تعلق گوجرانوالہ ، سیالکوٹ کےک علاقے ، ایک کا تعلق لاہور ڈویژن سے ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات پر ن لیگ میں سیاپا شروع ہو گیا ہے ۔ میاں صاحب کی ڈیل یا ڈھیل کا کوئی بھی معاملہ طے نہیں ہو سکا ۔

ان چاروں کی ایک نہیں زیادہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں مگر ان کو مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں ہو سکے ۔ صدارتی نظام کے حوالے سے ایک بڑی سیاسی بیٹھک میں ہوئی ۔ اس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لوگ تھے ۔ کوئی بھی بڑی جماعت صدارتی نظام کے حق میں نہیںاور کوئی بھی جماعت مزاحمت نہیں کرے گی ۔

READ MORE…………………