(ق) لیگ کا حکومت کو ایک اور دھچکا! مسلسل 4مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے پی ٹی آئی رہنماء چوہدری برادران کو پیارے ہوگئے – Qahani.com

(ق) لیگ کا حکومت کو ایک اور دھچکا…! مسلسل 4مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے پی ٹی آئی رہنماء چوہدری برادران کو پیارے ہوگئے

 

Android App iOS App

تحریک انصاف کے رہنما مہر محمد نواز خان بھروانہ اور مہر علی نواز بھروانہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات میں تحریک انصاف چھوڑ کر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی…..

۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مسلسل چار مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد نواز خان بھروانہ اور مہر علی نواز بھروانہ نے ملاقات کی,,,

اور تحریک انصاف چھوڑ کر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری پرویز الٰہی نے مہر محمد نواز خان بھروانہ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت اپنے سیاسی ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلتی ہے، نئے ساتھیوں کو سیاسی عمل میں اہم ذمہ

داریاں دی جائیں گی۔پرویزالٰہی نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ بھر پور انداز سے میدان میں اترے گی، بلدیاتی ادارے عوام کے نچلی سطح پر مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کو عوامی مسائل سے متعلقہ ایشوز پر ٹھوس تجاویز سامنے لا کر عمل کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ملتان کے عہدیداروں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے,,,

، مسلم لیگ ق کی قیادت نے پارٹی شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول بہت ضروری ہے، پارٹی کارکنان اثاثہ ہیں، انہیں تنہا چھوڑیں گے۔دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے

تحریک انصاف ملتان کے عہدیدار شوکت علی قریشی اور ن لیگی سینئر رہنما ڈاکٹر متین احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ق لیگ پنجاب کے سینئرنائب صدرمخدوم بابرعلی بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک سیاسی اور مہنگائی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ملتان کے عہدیداروں نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا

۔ مسلم لیگ ق کی قیادت نے پارٹی شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول بہت ضروری ہے، روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے خدمت کے سفر کو تیزکرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مخلص کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے..

۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس، پٹرولنگ پوسٹیں، مفت ادویات، کسانوں کو ساڑھے بارہ ایکڑ تک اراضی پر زرعی ٹیکس کی معافی، ٹیوب ویل کا آدھا بل ادا کرنا ہمارے کامیاب منصوبے ہیں۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کل کے معاشی حالات میں سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہے،,,,

فیکٹری مالکان اپنی چیزوں کی قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں، مالکان اپنے اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سال میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے، مہنگائی مہینے میں دو مرتبہ بڑھ جاتی ہے تو پھر وہ کیسے اس ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کریں گے..؟

آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئے گا۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور مچاتا ہے، آج تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ معاشی مسائل کا حل کیسے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

READ MORE ARTICLES….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں