سردی کی شدت میں اضافہ اور مزید بارشوں کا امکان ، محکمہ موسمیات نے جنوری کے آخر میں مغربی ہوائوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کر دی

سردی کی شدت میں اضافہ اور مزید بارشوں کا امکان … محکمہ موسمیات نے جنوری کے آخر میں مغربی ہوائوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کر دی

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ہواؤں کے سبب ملک میں ایک بارش کا سلسلہ آخر جنوری سے شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ شدت معتدل جبکہ کہیں ہلکی اور کہیں کہیں اچھی بارش متوقع ہے…

۔ برف باری ،دھند اور سردی میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ بارش کے امکان کہاں زیادہ اور کہاں کم ہونگے۔ پاکستان میں اکثر مقامات پر اس وقت مطلع صاف ہے۔ آج رات کے درجہ حرارت جنوری کے حساب سےمعمول کے مطابق ہیں۔

پنجاب کے مشرقی حصے جن میں شمال مشرقی پنجاب (گجرات، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ) اور سندھ میں اس وقت دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ کل دوپہر خیبرپختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔,….

اس کے نتیجے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں دھند کا امکان نہیں ہے۔ تاہم شمالی سندھ میں دھند پڑ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے …

شانگلہ، سوات، بونیر، دیر، چترال، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بارشوں و برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے

اور الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ بالائی اضلاع میں تیز بارش اور برفباری کے باعث روڈ بندش اور لینڈسلاڈینگ کا خدشہ ہے۔

READ MORE ARTICLES…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں