آج مُلک بھر میں موسم کیسا ہو گا ؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا – Humnews Tv

آج مُلک بھر میں موسم کیسا ہو گا… ؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا –

محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں جمعہ کے روز (کل)سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں ہواں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹے تک ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواﺅں کی رفتار 36 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹے

تک بڑھ سکتی ہے، 22 سے26 جنوری کے دوران کراچی سمیت سندھ میں ہلکی سردی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی میں رات کا درجہ حرارت آٹھ سے نوڈگری گرسکتا ہے، سندھ کے بیشتر شہروں کا درجہ حرارت چارسے

چھ ڈگری تک گر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواﺅں کا سلسلہ جنوب پنجاب کی جانب بڑھ رہاہے، مغربی ہواﺅں کے اثرات کراچی میں تیز ہواﺅں اور سردی کی معتدل لہر کی صورت میں رہیں گے….. جبکہ سمندر میں معمول سے تیز لہریں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں