اٹلی میں مہنگائی پر لڑائیاں ہونے لگیں، کمپنیاں بند ہونے کی بھی وارننگ – Ehsas News

اٹلی میں مہنگائی پر لڑائیاں ہونے لگیں,,، کمپنیاں بند ہونے کی بھی وارننگ

روم: اٹلی میں مہنگائی سے لوگوں کی پریشانی بڑھتی جارہی ہے، اور اس معاملہ پر دکاندار وں اور گاہکوں میں لڑائی کی نوبت بھی آگئی ہے۔جس میں ایک جان چلی گئی ہے,,

، دوسری طرف بڑھتی قیمتوں کے باعث کھانے کی اہم ترین چیز کی کئی کمپنیاں عارضی طور پر اپنا آپریشن بند کرنے لگی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اطالوی ریجن لمباردیا کے علاقے SARONNO میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں مہنگائی کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے میں ایک جان چلی گئی،,,,

اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ 8 جنوری کو ایک بار میں پیش آیا ہے، ایک شخص اپنی خاتون دوست کے ساتھ بار میں آیا، جہاں اس نے مشروبات وغیرہ پیے، لیکن جب اسے بل دیا گیا، تو اس نے احتجاج کیا کہ قیمت بہت زیادہ لگائی گئی ہے,,,

، اس پر بار کے ملازم 55 سالہ فرانسسکو کوسٹا نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، اس لئے قیمت بڑھائی گئی ہے، تاہم وہ شخص مشتعل ہوگیا، اور اس نے بار کی سروس دینے والے سے لڑائی شروع کردی، جس سے بار ملازم فراسسکو کوسٹا کو سر پر شدید چوٹ آئی۔

اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو روز کومے میں رہنے کے بعد اس نے دم توڑ دیا، دوسری طرف اس واقعہ کو کئی افراد نے دیکھا تھا، لیکن عینی شاہدین نے پولیس سے تعاون نہیں کیا، تاہم کارا بیری پولیس نے کیمروں اور دیگر تکنیکی ذرائع کے استعمال کے ذریعہ ملزم کو تلاش کرلیا، اور اب اسے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

بریڈ کمپنیوں کی بندش ادھر بڑھتے بجلی و گیس بلوں اور گند کی قیمت میں اضافے کے باعث بریڈ بنانے والی کئی کمپنیاں بھی مالی مشکلات کا شکار ہوکر بند ہونے لگی ہیں، اطالوی خبر ایجنسی’’انسا‘‘ کے مطابق سردانیہ ریجن میں کئی کمپنیوں نے عارضی طور پر آپریشن روک دیا ہے، اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں بجلی اور گندم پر سبسڈی دے,,,,,,,,

ورنہ ان کے لئے کاروبار کرنا مشکل ہورہا ہے، ان کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم Confcommercio Nuoro Ogliastra کا کہنا ہے کہ بجلی و گیس بل اور گندم سمیت بریڈ بنانے والی اشیا کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 104 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، ان میں توانائی قیمتوں میں 56 فیصد سے زیادہ جبکہ گندم کی قیمت میں 100 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ شامل ہے،

پہلے گندم 40 سینٹ کلو تھی، جو اب ایک یورو ہوگئی ہے، اسی طرح کافی کی قیمت میں 63 فیصد، دودھ 42 فیصد اور چینی 24 فیصد مہنگی ہوئی ہے، Federmoda for territorial Confcommercio کے صدر انتونیو کیمبیڈیا کا بھی کہنا ہے کہ بجلی و گیس بل ناقابل برداشت ہوتے جارہے ہیں، لہذا حکومت فوری طور پر سبسڈی دے۔

READ MORE ARTICLES…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں