عمران خان تبدیلی چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا کیوں نہیں کر پا رہے؟ 5سے 6ماہ میں حالات بہتر نہ ہوئے تو کیا ہوگا؟ شیخ رشید نے بھی خاموشی توڑ دی – PAKISTAN PRESS

عمران خان تبدیلی چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا کیوں نہیں کر پا رہے؟ 5سے 6ماہ میں حالات بہتر نہ ہوئے تو کیا ہوگا؟ شیخ رشید نے بھی خاموشی توڑ دی – PAKISTAN PRESS

عمران خان تبدیلی چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا کیوں نہیں کر پا رہے؟ 5سے 6ماہ میں حالات بہتر نہ ہوئے تو کیا ہوگا؟ شیخ رشید نے بھی خاموشی  توڑ دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تبدیلی چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کرپا رہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ عوام کا ہاتھ کس پر ہے؟ اس کا جواب آج نہیں اپریل میں

دوں گا، 5 ، 6 ماہ میں حالات بہتر کریں گے، حالات بہتر نہ کر سکے تو پھر فیصلہ کرنا عوام کا حق ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے آج کہا گیا ہے عمران کے سر پر ہاتھ والی بات کی تردید کروں، میں نہیں کررہا، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہے، ادارے پالیسیوں کے ساتھ ہیں۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن 23 مارچ کے بجائے بلاول کے ساتھ پہلے ہی آجائے، عمران خان کی خوش قسمتی ہے نکھٹو اپوزیشن ملی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان کو آسانی سے ووٹ مل گئے، اب کہیں کہ استعفے دیں گے، انہوں نے سیاسی غلطی کی تو یہی پھنسیں

گے پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ہورہا۔شیخ رشید نے کہا کہ چھ مہینے اور کھجل خواری کرلو، اسلام آباد آکر کیا کریں گے؟ جون میں اچھا بجٹ دیں گے، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ میری بات سنتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ 1977 کے الیکشن سے لے کر آج تک عوام نے غلط فیصلہ نہیں کیا، سرمایہ دار کسی کا نہیں ہوتا، سرمایہ دار چندا دے کر حکومتوں کو متاثر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں شاید بطور شیخ رشید ڈلیور نہیں کرسکا، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں ،عمران خان کے ساتھ ہی جاؤں گا، تحریک عدم اعتماد میں ان کے 25 آدمی کم پڑجائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں