ٹک ٹاک کے جنون نے سکیورٹی گارڈ کی جان لے لی

ٹک ٹاک کے جنون نے سکیورٹی گارڈ کی جان لے لی

لاہور( این این )سندر کے علاقے میں ٹک ٹاک کے جنون نے سکیورٹی گارڈ کی جان لے لی ،ٹک ٹاک بناتے ہوئے سر میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا….

بتایا گیا ہے کہ25 سالہ حسین احمد اور اسامہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دے تھے ،گزشتہ روزدونوں مل کر ٹک ٹاک بنا رہے تھے,,,

،اسامہ نے پسٹل حسین کےسر کے پچھلے حصہ پر گردن کے قریب رکھا ہواتھا اورویڈیو بناتے ہوئے مبینہ طور پر گولی چل گئی جس سے حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا …

۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔پولیس نے اسامہ کو حراست میں لے کر اس کا پستول بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔

Read more articles below….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں