آپ بھی مشکل میں پھنس سکتے ہیں

آپ بھی ”مشکل” میں پھنس سکتے ہیں

ایسے 5 مقامات جہاں موبائل چارج کرنے سے پہلے سوچیں ورنہ آپ بھی مشکل میں پھنس سکتے ہیں ویسے تو دنیا میں جدتیں آرہی ہیں اور لوگ ترقی کرتے جا رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی بھی نئی جدتوں کے ساتھ دنیا بھر میں متعارف کرائی جا رہی ہے۔ آج ایسے ٹیکنالوجی کی ایک ایسی ہی معمولی چیز کے بارے میں بات کریں

گے جس کے استعمال سے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں، حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ ہم خوشی خوشی اس عمل کو کر رہے ہوتے ہیں مگر ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا ہے کہ ہم خود اپنے ہاتھوں سے اپنی قیمتی معلومات نامعلوم اور مشکوک افراد تک پہنچا رہے ہیں۔

موبائل فون آج کل ہر ایک کے ہاتھ میں ہوتا ہے، اور جب موبائل فون کی بیٹری ختم ہونے والی ہوتی ہے تو اکثر لوگ جہاں موقع ملتا ہے موبائل کو چارجنگ پر لگا دیتے ہیں۔ یہ صورتحال بالکل ایسے ہی ہوتی ہے کہ “موقع بھی ہے، دستور بھی ہے”. لیکن کئی مقامات ایسے ہیں

جہاں موبائل فون چارج کرنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں، یہ خطرناک نتائج آپ کی حساس معلومات چوری کرنے کی صورت میں ہو سکتے ہیں۔ ائیرپورٹ:ائیر پورٹ ایک ایسا پبلک مقام ہے جہاں چارجنگ کے پورٹ موجود ہوتے ہیں، لیکن ان چارجنگ پورٹس میں باآسانی آپ کا ڈیٹا بشمول وائس ریکارڈنگ، تصاویر، ویڈیوز،

آپ کے ڈاکیومنٹس سمیت کئی قسم کے ڈیٹا کو چوری کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ اس وقت آپ کا دھیان آپ کی فلائٹ کی طرف ہوتا ہے ……اور ایسی صورتحال میں کوئی بھی آپ کا ڈیٹا باآسانی چوری کر سکتا ہے۔ٹرین اسٹیشن:ٹرین اسٹیشنز بھی ایک ایسے مقامات میں شامل ہیں جہاں سے باآسانی آپ کا ڈیٹا کسی نامعلوم ڈیوائس میں

منتقل کیا جا سکتا ہے، زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے اور شور و غل ہونے کے سبب کوئی بھی آپ کا ڈیٹا چوری کر سکتا ہے۔آن لائن ٹیکسی:آن لائن ٹیکسی سروس ایک ایسی سروس ہے …..جس میں آپ کو موبائل فون چارجنگ کی بھی سہولت میسر ہو سکتی ہے۔ لیکن یہی سہولت آپ کے لیے مشکل بھی بن سکتی ہے۔

کیونکہ اگر چارجنگ کیبل کے ذریعے آپ کا ڈیٹا نامعلوم شخص تک پہنچ گیا تو۔ہوٹلز:اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ لگثری ہوٹلز آپ کی حفاظت کرتے ہیں لیکن آپ کا یہ خیال غلط ہو سکتا ہے کیونکہ ہوٹلز میں بھی آپ کا ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔یو ایس بی ڈیٹا بلاکرز:ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے کے لیے یو ایس بی ڈیٹا بلاکرز آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

اسی وجہ سے یو ایس بی ڈیٹا بلاکرز کہے جانے والے یو ایس بی ڈیٹا بلاکرز گذشتہ چند برسوں سے مارکیٹ میں آرہے ہیں۔ یہ یو ایس بی بلاکرز جوس جیکنگ یعنی یو ایس بی کے ذریعے آپ کا ڈیٹا چرائے جانے کے خطرے سے بچاتے ہیں۔ جوس جیکنگ دراصل ایک ایسا سائبر حملہ ہے

جس میں ’سائبر کرمنلز چارجنگ پورٹس والے بوتھس یا جگہوں پر ایک وائرس زدہ پروگرام انسٹال کرتے ہیں جو صارفین کے فون اور دیگر ڈیوائسز کو متاثر کر دیتا ہے۔‘ امریکہ میں لاس اینجلس کاؤنٹی پراسیکیوٹر کے دفتر کے اسسٹنٹ لیوک سیساک نے نومبر کے اوائل میں اس حوالے سے خبردار کیا تھا۔ یہ یو ایس بی ڈیٹا بلاکرز اِن پٹ اور آؤٹ پٹ پورٹ والے چھوٹے یو ایس بی ایڈاپٹر ہیں جو آپ کے موبائل کو

چارج ہونے دیتے ہیں لیکن ڈیٹا کا تبادلہ روکتے ہیں۔ ان کی قیمت تقریباً 10 امریکی ڈالرز ہے اور یہ چھوٹے ہیں لہٰذا آسانی سے جیب میں آ جاتے ہیں۔ سساک کے مطابق، اس نوعیت کے سائبر حملوں کے نتائج ’تباہ کن‘ ہوسکتے ہیں۔

انھوں نے ایک ویڈیو پیغام میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’مفت میں موبائل فون یا لیپ ٹاپ چارج کرنے کی سہولت آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے۔ اگر سائبر کرمنلز میلویئر یعنی وائرس انسٹال کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں …..تو وہ آپ کا فون بلاک کرسکتے ہیں، بہت ہی حساس معلومات کر سکتے ہیں۔

READ ALSO…….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں