”تیسرا کلمہ پڑھ کے خود ہی دم کردیں ، اور اس کا کمال خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں“ – Humnews Tv

”تیسرا کلمہ پڑھ کے خود ہی دم کردیں— ، اور اس کا کمال خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں“ –

آج کا وظیفہ جو آپ کو بتائیں گے بہت ہی مختصر ہے آپ نے تیسرا کلمہ پڑھ کر خود پر دم کرلینا ہے انشاء اللہ آپ کی جیب کبھی بھی خالی نہیں ہوگی ۔ حلال رزق کی روزی آپ کو دے گی————— کاروبار میں اتنا اضافہ ہوگا کہ آپ کی جیب خرچی فل رہے گی ۔ تیسرا کلمہ شرط یہ ہے کہ آپ نے باوضو حالت میں کرنا ہے اگر آپ ناپاکی کی حالت میں یہ وظیفہ نہیں کرسکتے ۔

پاک حالت میں باوضو حالت میں آپ نے صبح اور شام دو ٹائم کرنا ہے ۔ اول وآخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ لینا ہے یہ چھوٹا سا صبح وشام کریں چند دن کے اندر اند رآپ اس کے اثرات دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ پر خصوصی کرم فرمائیں گے ۔  مصیبتیں پریشانیاں دور ہوجائیں گے رزق میں کاروبار میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔

گھر میں خوشحالی ،امن ،سکون اور ذہنی سکون حاصل ہوگا۔ پُرسکون نیند آئیگی—- آپ کی زندگی خوشحال ہوجائیگی ۔ سبحان اللہ۔ 2- الحمدللہ۔ 3- اللہ اکبر۔یہ تینوں وہ کلمات ہیں جن کو تسبیحِ فاطمی بھی کہا جاتا ہے۔ مخدومہ کائنات ہمارے آقا ﷺ کے جگر کا

ٹکڑا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے۔  پھر رسول رحمت ﷺ نے جب یہ وظیفہ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کو عطا فرمایا تو اس وقت یہ کرم بھی فرمایا کہ اس کے بدلے میں اللہ تعالٰی سو غلاموں کو آزاد کرنے کا ثواب عطا فرمائے گا۔ سبحان اللہ۔ (ہر نماز کے بعد بالترتیب تینتس تینتیس مرتبہ)

۔اسی طرح اس میں کلمہ طیبہ کا جز بھی شامل ہے۔ “لاالہ اللہ ۔ پھر آخر میں “لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم”۔ اللہ کی تسبیح، حمد، کبریائی کے ساتھ ساتھ اس کے معبودِ برحق ہونے اور ہر تقدیر پر قادر ہونے کا اعتراف و اقرار بھی اس میں موجود ہے۔ اسی طرح علماء کرام نے اس کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے عرش بنایا

اور فرشتوں کو اسے اٹھانے کا حکم دیا تو فرشتوں کو عرش بہت وزنی محسوس ہوا اس وقت فرشتوں کو سبحان اللہ پڑھنے کو کہا چنانچہ اس کو پڑھتے ہی عرش اٹھانا آسان ہوگیا فرشتے برابر اس کلمے کو پڑھتے رہے. یہاں تک کہ حضرت آدم علیہ السلام وجود میں آئے اور ان کو چھینک آئی تو الحمدللہ پڑھنے کا حکم دیا اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا یرحمک اللہ۔ فرشتوں نے یہ کلمہ سنا تو سبحان اللہ کے ساتھ الحمدللہ بھی پڑھنے لگے۔

حضرت نوح علیہ السلام کا زمانہ آیا تو بت پرستی کیخلاف اللہ نے حکم دیا کہ قوم کو لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی تلقین کرو۔ فرشتوں نے اس کو بھی ملا کر پڑھنا شروع کردیا حتیٰ کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا زمانہ آیا حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا حکم ملا۔ تعمیل کرنے لگے تو جنت سے جبرائیل علیہ السلام دنبہ لیکر آئے کہ اسماعیل علیہ السلام کی جگہ اس کو قربان کردو۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زبان سے خوشی سے نکلا اللہ اکبر۔ فرشتوں نے اس کو بھی ملالیا اور یوں پڑھنے لگے یہاں تک کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا زمانہ آیا۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے یہ واقعہ آپ ﷺ کو سنایا تو آپ ﷺ نے اظہار تعجب کیلئے فرمایا لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ فرشتوں نے یہ بھی ساتھ ملا لیا اور یوں تیسرا کلمہ مکمل ہوا۔ صاحبِ “جمع الفوائد ” لکھتے ہیں کہ “آقائے دوجہاں ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کیا

تم میں سے کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو احد پہاڑ کے برابر عمل کرلیا کرے؟ عرض کی کہ وہ کیسے یارسول اللہ ﷺ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ ہر شخص کرسکتا ہے کیونکہ سبحان اللہ پڑھنے کا ثواب احد سے زیادہ ہے۔ لاالہ الا اللہ کا ثواب احد سے زیادہ ہے۔ الحمدللہ کا ثواب احد سے زیادہ ہے۔ اللہ اکبر کا ثواب احد سے زیادہ ہے”۔ رسولِ رحمت ﷺ کی زبان مبارک اور پھر اولیاء صالحین و کاملین کے عمل سے ثابت ہوا کہ اس کلمہ میں کوئی انمول خزینہ ضرور چھپا ہوا ہے کہ مدینے والا آقاﷺ نے تو اس میں موجود کلمات کو احد جیسے بلند مرتبت پہاڑ سے بھی زیادہ با برکت قرار دیا۔ بزرگانِ دین نے اس کے بہت سے فضائل لکھے۔ میں اپنے تجربات پیش کرتا ہوں۔میں نے خود اپنی زندگی میں آزمایا اور اب تک ہزاروں لوگوں کو بتا چکا ہوں، الحمدللہ برکتیں نصیب ہوئیں۔ اگر کہیں کمی ہو تو وہ اپنے یقین اور اعتماد میں ہوتی ہے۔ ذہنی سکون، گھریلو پریشانیاں،

میاں بیوی کے اختلافات، رزق میں تنگی، کاموں میں رکاوٹ، مقدمات میں پریشانی، عبادات میں دل لگانے کے لئیے، روحانی ترقی پانے کے لئیے، جادو، شیطانی اثرات اور جنات سے نجات پانے کے لئیے الغرض ایک مسلمان کے ہر روحانی مسئلے کے حل کے لئیے تیسرا کلمہ ایک عظیم نعمت ہے۔ میرے خاندان میں جنات کی حاضری تک کے لئیے تیسرا کلمہ کی مدد لیتے ہیں اور بھرپور کامیابی و فائدہ ہوتا ہے۔ جس قدر ایمان پختہ اور یقین مضبوط ہو گا اتنی ہی لذت و حلاوت محسوس ہو گی۔

Check Also

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں