اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ٹویٹر پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا—— کہ شہزاد اکبر نے شدید دبائو میں اپنی خدمات سر انجام دیں ،

مافیاز کیخلاف کام کرنا آسان ہدف نہیں تھا ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس طرح نے آپ نے ڈٹ کر کیسز کو بخوبی نمٹایا وہ قابل تعریف ہے ۔ فواد چودھری نے شہزاد اکبر کو کوئی اہم ذمہ داری کے حوالے سے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے

کہ مزید اہم کام اب آپ کا انتظار کر رہا ہے انشاء اللہ۔واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا۔پیر کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیے جانے کی تصدیق کی

۔شہزاد اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے اور امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر نے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے

البتہ ان کے مشیر برائے داخلہ کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں۔ذرائع کے مطابق 18 جنوری کو کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں شیخ رشید نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال اٹھایا تھا جس پر شہزاد اکبر نے نواز شریف کی واپسی کو مشکل قرار دیا تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور انہیں دو ہفتے پہلے ہی استعفیٰ دینے کا اشارہ دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کو خود سے استعفیٰ دے کر جانے کا کہا گیا بصورت دیگر وزیراعظم انہیں برطرف کرسکتے تھے۔

”””””””CLICK MORE