ریکوڈک معاملہ، حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان اہم اتفاق ہو گیا

ریکوڈک معاملہ، حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان اہم اتفاق ہو گیا—

 

Jan 20, 2022

ریکوڈک معاملہ، حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان اہم اتفاق ہو گیا اسلام آباد /کوئٹہ (این این آئی)ریکوڈک کیس میں حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان مذاکرات ہوئے—- جس میں حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان پچاس فیصد شیئرز پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ریکوڈک معاملے پر سابقہ معاہدے میں پاکستان کا شیئر صرف 25 فیصد تھا، پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان معاہدہ فروری میں طے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا —کہ ٹیتھیان کمپنی سے معاہدہ ہونے پر پاکستان پر 5.97 ارب ڈالر جرمانہ کی تلوار ہٹ جائے گی،

ٹیتھیان کمپنی نے حکومت سے سرمایہ کاری پر قانونی تحفظ مانگ لیا۔کمپنی نے موقف کہا کہ ماضی کی قانونی چارہ جوئی میں جو ہوا ویسا حادثہ دوبارہ نہیں چاہتے۔پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان مذاکرات عدالت کے باہر تصفیہ کے لیے ہو رہے ہیں، سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کے تصفیے کے لیے بین الاقوامی مرکز نے پاکستان پر جرمانہ کیا تھا۔

READ MORE BELOW…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں