پی ایس ایل سیون کے اہم میچز کینسل کر دیے گئے – News 15 Today

پی ایس ایل سیون کے اہم میچز کینسل کر دیے گئے—

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے پریکٹس سیشنز میچز منسوخ کر دیے گئے ہیں، متنازع لوکل گورنمنٹ بل کے خلاف شاہراہ فیصل پر احتجاج کے دوران ایم کیو ایم پی کے کارکنوں اور رہنماؤں کی پولیس

سے جھڑپ کی وجہ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹیمیں گراؤنڈز تک رسائی نہیں کر پائیں جس کی وجہ سے میچز کینسل کرنے پڑے.

نیشنل اسٹیڈیم میں کل (27 جنوری) سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل چار ٹیموں کو پریکٹس کرنا تھی۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پریکٹس میچ معین خان اکیڈمی میں شیڈول تھا۔ اس دوران کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے لیے تیار تھے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد ٹریفک جام کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔ ٹیمیں انتظار کے بعد ہوٹلز واپس لوٹ گئیں

صبح کے سیشن میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ٹیموں کو متبادل راستے سے ہوٹل واپس لے جایا گیا

@DAILY CRICKET UPDATES

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں