حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کے لئے رعایتی نرخوں پر پٹرول خریدنے کے لئے احساس پٹرول کارڈز شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کے لئے رعایتی نرخوں پر پٹرول خریدنے کے لئے” احساس پٹرول” کارڈز’ شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کے لئے رعایتی نرخوں پر پٹرول خریدنے کے لئے احساس پٹرول کارڈز شروع کرنے کا فیصلہ اسلام آباد (مانیٹرنگ،این این آئی) حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کے لئے رعایتی نرخوں پر پٹرول خریدنے کے لئے

احساس پٹرول کارڈز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے احساس پٹرول کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے—– جس سے موٹر سائیکل سوار رعایتی نرخوں پر پٹرول حاصل کر سکیں گے، حکومت نے آنے والے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں

بڑھانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے کامیاب پاکستان پروگرام کی کامیابی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے—– کہ کامیاب پاکستان پروگرام کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کامیاب پاکستان پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا

جس میں چیئرمین این پی ایچ ڈی اے، صدر بینک آف پنجاب، چیئرمین ایس ای سی پی، اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب اور سینئر افسران نے شرکت کی،وزیر خزانہ کو کامیاب پاکستان پروگرام کی پیشرفت پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔بتایاگیا—کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں ملک بھر سے ایس ایم ایس کے ذریعے قرضہ جات کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں،

پسماندہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مستحق درخواست دہندگان کو ضروریات پوری کرنے کے بعد قرضے جاری کئے جا رہے ہیں۔بتایاگیاکہ پروگرام کے تحت کاروبار، کسانوں اور مکانات کی تعمیر کے لئے چھوٹے قرضے شامل ہیں۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے کامیاب پاکستان پروگرام کی کامیابی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی

کہ کامیاب پاکستان پروگرام کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے۔اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے بھی قرضوں کی تقسیم کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی۔ڈاکٹر امجد نے پروگرام بارے میں معلومات تک رسائی سمیت کچھ دور دراز علاقوں میں ٹارگٹڈ آبادی کو درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو معلومات تک رسائی کی

راہ میں پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام معاشرے کے نچلے طبقے کی بہتری کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔اجلاس کے شرکاء نے وزیر خزانہ کو پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنے بھرپور تعاون اور شرکت کی یقین دھانی کرائی۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں