پی ایس ایل سیزن7 کی 20 منٹ کی افتتاحی تقریب پرکتنا خرچ آیا؟ حیران کن تفصیل سامنے آ گئی – Cricket News

پی ایس ایل سیزن7 کی 20 منٹ کی افتتاحی تقریب پرکتنا خرچ آیا….؟ حیران کن تفصیل سامنے آ گئی –

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 کی صرف 20 منٹ کی افتتاحی تقریب پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کیےگئے۔ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد کی گئی تھی جس سےمتعلق ذرائع کا بتانا ہے—- کہ 20 منٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈھائی کروڑ کا خرچہ کیا گیا ۔

افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا— جبکہ اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی، تقریب کے دوران آتش بازی اور دلکش لائٹنگ بھی کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی ورچوئل افتتاحی تقریب پر 20 کروڑ سے زائد خرچ ہوئے تھے۔

شیئر کریں

  • ”””””””’@PSL7
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں