دنیائے کرکٹ کی ٹیمیں آجکل پاکستان کے حوالے سے کیا سوچ رکھتی ہیں ، مائیکل وان نے ایسی بات کہہ دی کہ دل خوش ہوجائے گا

دنیائے کرکٹ کی ٹیمیں آجکل پاکستان کے حوالے سے کیا سوچ رکھتی ہیں… ، مائیکل وان نے ایسی بات کہہ دی کہ دل خوش ہوجائے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ میچز میں بہترین کارکردگی کو دیکھ کر تمام غیر ملکی کھلاڑی ہمارے ٹیم کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ پاکستان کو پہلے فیورٹ ٹیموں میں کسی بھی طرح سے شمار نہیں کیا جاتا تھا ۔

تاہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو سب سے فیورٹ ٹیم تصور کیا جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے فیورٹ ہونے کے باوجود بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں کو شکست دی۔

محمد رضوان، بابر اعظم، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اور دوسری ٹیموں کے لیے پاکستان کا خوف دلوں میں بیٹھا دیا

تمام سابق غیر ملکی کرکٹ کے لیجنڈز کھلاڑیوں نے پاکستان کی تعریف کی، اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر سے ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ قرار دیا ہے۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان نے کہا —-کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت نے دیگر کرکٹ کی ٹیموں کو دہشت زدہ کر دیا ہے،

اب تمام ٹیمیں پاکستانی ٹیم کا کسی بھی میچ میں سامنا کرنے سے پریشان ہیں اور اب دوسرے گروپ کی تمام ٹیمیں پریشان ہیں کہ انکا میچ کہیں پاکستان سے نہ پڑ جائے۔ کیونکہ اگر ان کا میچ پاکستانی ٹیم سے ہوتا ہے تو پاکستانی ٹیم میں اب ایک بھرپور قابلیت موجود ہے کہ وہ انھیں شکست دے دیں ، سابق سٹار کھلاڑی مائیکل وان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کھیلتا دیکھنا آج کل بہت پسند آرہا ہے ۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں