’’ مارچ کے لاہور پہنچتے ہی عمران خان گِر جائے گا‘‘ اِن ہاوس تبدیلی اور پھر انتخابات کا انعقاد، نبیل گبول نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا – PAKISTAN PRESS

’’ مارچ کے لاہور پہنچتے ہی عمران خان گِر جائے گا,,,‘‘ اِن ہاوس تبدیلی اور پھر انتخابات کا انعقاد، نبیل گبول نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا –

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر سیاستدان نبیل گبول کا کہنا ہے کہ جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ہم نے 27 فروری کا مارچ کا اعلان ہے ، یہ بالکل صحیح ٹائمنگ ہے، ہم نکلیں گے، اگر ن لیگ اور مولانا فضل الرحمن

اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں ہمارے ساتھ ہوں گی تو قوت زیادہ بڑھے گی۔ہمیں یقین ہے کہ جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا۔عمران خان خود چاہتے ہیں کہ اپوزیشن میں بیٹھیں، ہم چاہتے ہیں— کہ ان ہاؤس تبدیلی آئے اور اس کے بعد نئے انتخابات کا اعلان ہو۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز صدرپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم جماعتوں کا سربراہی اجلاس ہوا، سربراہی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی نے اسٹیئرنگ کمیٹی کی 8 سفارشات پیش کردیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کیا

گیا، پی ڈی ایم لانگ مارچ 23 مارچ کو ہی ہوگا، 23 مارچ کے لانگ مارچ میں تاخیر یا تاریخ کی تبدیلی سے اچھا تاثر نہیں جائے گا۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ پیپلزپارٹی اگر پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کرنا چاہتی ہے—- تو اجازت دیدی جائے۔واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا

کہ ہمارا کام اپوزیشن کو سمجھانا ہے، ملک جتنا عزیز عمران خان کو ہے اتنا ہی عزیز اپوزیشن کو بھی ہے، 23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا، جیمبرز بھی لگے ہوں گے، اپوزیشن 23 مارچ کو ملتوی کردے اور 27 مارچ کو اسلام آباد آجائے، دہشتگردی اور کورونا کا بھی خطرہ ہے، سیاست چلتی رہتی ہے

حکومت کو دہشتگردی کیخلاف اپوزیشن کے ساتھ ملکر ایک بیانیہ بنانا چاہیے۔22 جنوری کو بھی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ اپوزیشن کو لانگ مارچ کے فیصلے پرغور کرنا چاہیے،اوآئی سی اجلاس میں سینکڑوں مہمان آرہے ہیں، وہ 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت کریں گے،کورونا بھی ہے، ان کو چاہیے مارچ چار دن پہلے یا بعد میں کرلیں۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW”””””””””

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں