نیا اتحاد بننے کا امکان، پاکستان، چین اور روس ملکر کیا کرنے جارہے ہیں؟ پوری دنیا کی نظریں لگ گئیں، دشمن ممالک پریشان – Today Newztv

نیا اتحاد بننے کا امکان، پاکستان، چین اور روس ملکر کیا کرنے جارہے ہیں…؟ پوری دنیا کی نظریں لگ گئیں، دشمن ممالک پریشان

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے تاریخی پیش رفت ہو سکتی ہے، دنیا بھر کا میڈیا اسے اہمیت دے رہا ہے، انڈیا میں تو بہت چیخ وپکار ہے….

۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین میں بھی اس دورے کو اہمیت دی جا رہی ہے، یہ کہا جا رہا ہے کہ وہاں پر اہم مہمان روسی صدر پیوٹن اور عمران خان ہیں۔اس بات کا امکان ہے کہ سائیڈ لائن پر ان کی ملاقات ہوئی،بھارت جس امریکا کے ساتھ چلا گیا ہے اس کے بعد روس پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے،,,,

یہ بھی طے ہے کہ روسی صدر پاکستان آئیں گے۔گیس پائپ لائن کا افتتاح کریں گے، روس کے پاکستان کے ساتھ بہت مفادات ہیں ، وہ پاکستان کے افغانستان میں اثرو رسوخ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی چینل نے تو یہ بھی کہا ایک نیا اتحاد بن سکتا ہے۔پاکستان چین ، روس اور دوسرے ممالک بھی شامل ہو

سکتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے….۔ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ ونٹر اولمپک گیمز 2022 کی میزبانی پر چینی عوام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ کووڈ 19کے تیزی سے پھیلا ئوکے باوجود ونٹر اولمپکس کی میزبانی کرنا آسان نہیں ہے۔ایسا صرف چین ہی کر سکتا ہے

، پاکستان چین کے ونٹر سپورٹس کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا ، پاکستان کرکٹ کے اپنے تجربات سے چین کی عظیم کرکٹ ٹیم بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔بیجنگ ونٹر اولمپک گیمز کے موقع پر وہ چین کا دورہ کریں گے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ،

وہ بیجنگ ونٹر اولمپک گیمز 2022کی افتتاحی تقریب میں حاضری کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے مخلصانہ طور پر اس دورے کے منتظر ہیں۔

READ MORE ARTICLES,…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں