پشاور(نیوز ڈیسک ) پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی ایک ساتھ متعدد بڑی وکٹیں گرا دیں، ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی، سابق ارکان قومی و صوبائی

اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کااظہار کردیا ۔پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، سیاسی شخصیات نے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،

سابق ممبر قومی اسمبلی عمر فاروق ،میاں خیل ثنا اللہ ،میاں خیل سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیااس کے علاوہ فیصل کریم کنڈی کے خلاف میئر کا الیکشن لڑنے والے امیدوار خضر خان کے بھائی

تحصیل چیئرمین فرحت اللہ بمعہ گروپ بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے,….،سیاسی شخصیات نے سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس بلوچستان کے

سابق وزیراعلی ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔دونوں رہنماؤں کو سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت تھی جس پر دونوں رہنماؤں نے اپنے رفقا سے مشورہ کرنے کا وقت مانگا تھا اور بعدازاں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کی درخواست منظور ہونے سے نوازشریف کو نہیں بلکہ جہانگیر ترین کو فائدہ ہو گا کیونکہ نوازشریف کے اوپر دو بار نااہلی لگی۔انہوں نے 92 نیوز کے پروگرام ’کراس ٹاک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عدلیہ اپنی رائے کو قانون نہ بنائے۔ہمارا ووٹر احتساب نہ ہونے پر ناراض ہے۔وزیراعظم نے بھی نیب سے کہا تھا کہ سارے کیس ایک ساتھ نہ کھولیں۔لوگ ن لیگ کی احتجاج کی کال پر توجہ نہیں دے رہے۔مایوسی میں راناثناء اللہ تو عدالتوں کو کھلی دھمکی دے رہے۔رانا شمیم کا کیس بھی عدلیہ کا گھیراؤ کرنا ہی ہے۔

چاہتے ہیں کہ ان کے مقدمات چلیں نہ فیصلے ہوں، اس لیے یہ کیسز کا 9 ماہ میں فیصلہ ہونے کے قانون کی مخالفت کر رہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم اور بلاول بھٹو کی پارٹی میں کوئی عزت نہیں۔تبدیلی کا اندازہ نہیں وزیراعطم جدگر لگا دیں گے کام کر لیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کیس سے کوئی تعلق نہیں، یہ کیس سپریم کورٹ بار نے از خود دائر کیا۔اتوار کو جہانگیرترین بذریعہ ہیلی کاپٹر مردان کے علاقے تخت بھائی پہنچے جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا

اس موقع پر ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اور پارٹی کے دیگر کارکن اور عہدیدار بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تاحیات نااہلی کیس سے کوئی تعلق نہیں اور یہ کیس سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے از خود دائر کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وکلا کا خیال ہے کہ تاحیات نااہلی انصاف پر مبنی نہیں،کیس میں فریق ہوں نہ بار نے مجھ سے کوئی مشورہ کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے تاحیات نا اہلی کے خلاف عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔

””””””””””””””””””””””””””””””””””””’click more