پیسے ٹرانسفر

پیسے ٹرانسفر فنڈ….

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے— کہ انٹربینک فنڈ ٹرانسفر فیس کا اطلاق ہوگیا ہے، مرکزی بینک نے انٹربینک فنڈ ٹرانسفر کی نئی ہدایات جاری کر دیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بلامعاوضہ انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر کی حد 25 ہزار روپے ماہانہ ہوگی،

 

جبکہ 25 ہزار ماہانہ سے زائد رقم کا صفر اعشاریہ 1 یا 200 روپے جو بھی کم ہو بینک معاوضہ وصول کریں گے۔مرکزی بینک کا اپنے بیان میں کہنا ہے—–کہ انٹر بینک فنڈ بلامعاوضہ رقوم منتقلی کی سہولت کووڈ وباء میں دی گئی تھی، اب جبکہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے

اس لئے فنڈ ٹرانسفر نرخوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے فیصلے کے مطابق ایک ہی بینک کے مختلف اکاؤنٹ میں رقوم منتقلی بلامعاوضہ رہے گی، جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لئے بلا معاوضہ رقوم منتقلی کی سہولت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں

read more news……

=

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں