اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہے! اگر وہ پاکستان کےلئے اسی طرح کھیلتے رہےتو۔ بھارتی کھلاڑی محمدشامی بھی بابر اعظم کےفین ہو گئے – Cricket News

اس میں کوئی شک نہیں…. کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہے! اگر وہ پاکستان کےلئے اسی طرح کھیلتے رہےتو۔ بھارتی کھلاڑی محمدشامی بھی بابر اعظم کےفین ہو گئے –

 

انڈیا ڈاٹ کام کےساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں، ہندوستان کے تیز گیند باز محمد شامی نےبابر اعظم کی حالیہ کامیابیوں کی تعریف کی ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا ہے

کہ اس میں کوئی شک نہیں……. کہ بابر اعظم ایک عظیم کھلاڑی ہیں، لیکن اس کا موازنہ اسٹیو اسمتھ، جو روٹ یا ویرات کوہلی کے ساتھ کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

میں کہوں گا کہ اسے اتنے سالوں تک کھیلنے دو اور پھر شاید ہم فیصلہ کر سکیں۔ اگر وہ اسی طرح کھیلتا رہا تو ظاہر ہے کہ وہ پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر اپنا کیریئر ختم کرے گا۔

محمد شامی نے ماضی قریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے……….. اور تین سے چار کھلاڑیوں کے ابھرنے سے ان کی بہت مدد ہوئی ہے۔

بابر اعظم اس وقت ون ڈےاور ٹی ٹوئنٹی بلےبازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ انہیں حال ہی میں آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر سے نوازاگیا۔

 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں