درآمدی موبائل فونز پر نئے ٹیکس عائد، قیمت میں 50 ہزار سے زائد کا اضافہ متوقع

درآمدی موبائل فونز پر نئے ٹیکس عائد… قیمت میں 50 ہزار سے زائد کا اضافہ متوقع

درآمدی موبائل فونز پر نئے ٹیکس عائد، قیمت میں 50 ہزار سے زائد کا اضافہ متوقع کراچی(این این آئی)ضمنی فنانس ترمیمی بل کے اثرات آنا شروع ہوگئے ،حکومت نے مہنگے درآمدی موبائل فونز پر دو قسم کے ٹیکس عائد کردیے۔…..

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 200 ڈالرز سے مہنگے فونز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ فکسڈ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔جاری کردہ دستاویز کے مطابق 35 ہزار روپے مالیت والے موبائل فون پر 20

ہزار سے زائد اور 53 ہزار روپے مالیت والے موبائل فون پر 23 ہزار سے زائد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔62 ہزار روپے کی مالیت والے درآمدی فون پر 25 ہزار سے زائد اور 70 ہزار روپے کی مالیت والے درآمدی فون پر 35 ہزار روپے سے زائد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

80 ہزار روپے کی مالیت والے موبائل فون پر 52 ہزار روپے سے زائد ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ 30 سے 200 ڈالرز کی مالیت کے موبائل فون پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

READ MORE….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں