اب سورج کئی دن نظر نہیں آئےگا۔۔جمعرات سے بارشوں اور برفباری کاسلسلہ کہاں کہاں جاری رہے گا،تفصیلی رپورٹ جاری – Today Newztv

اب سورج کئی دن نظر نہیں آئےگا…جمعرات سے بارشوں اور برفباری کاسلسلہ کہاں کہاں جاری رہے گا،تفصیلی رپورٹ جاری –

 اسلام آباد(–مانیٹرنگ ڈیسک–)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان۔

اس دوران چندمقامات پرژالہ باری کی توقع۔ تا ہم کراچی سمیت صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں، صوبہ بلوچستان کے وسطی علاقے اورساحلی پٹی اورجنوبی پنجاب میں آندھی/گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان۔اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع۔

کشمیرمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش/برفباری کا امکان۔ اس دوران کشمیرمیں چندمقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش/برفباری کا امکان۔خیبرپختونخوا کے کے بیشتراضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر،

سوات، مالاکنڈ،کالام، کوہستان ،بونیر، شانگلہ ،ایبٹ آباداورمانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان۔ اس دوران چندمقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

زیریں سندھ ( کراچی، حیدرآباد، شہیدبینظیرآباداوردادو) میں آندھی/تیزہوائیں اورجھکڑچلنے کا امکان۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔پنجاب کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کےعلاوہ راولپنڈی،مری، چکوال، اٹک، سرگودھا،

میانوالی، خوشاب اور فیصل آباد میں ہلکی بارش جبکہ جہلم،منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال ،لاہوراورقصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چندمقا مات پر ژالہ باری

WEATHER UPDATES

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں