50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز ہوائیں۔۔محکمہ موسمیات نے طوفانی ہوائوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کر دی – Today Newztv

50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز ہوائیں۔۔محکمہ موسمیات نے طوفانی ہوائوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کر دی – Today Newztv

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں آج سے طوفانی ہواؤں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کی

رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور یہ سلسلہ کل بھی جاری رہ سکتا ہے۔حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی کا بھی خدشہ

ہے لہذا ماہی گیر گہرے پانی میں جانے سے محتاط رہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور کراچی میں دوپہر سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں کا سلسلہ 3 فروری تک جاری رہ سکتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے بڑے بل بورڈز اتارنے کے لیے متعلقہ اداروں کو خط لکھا لیکن سپریم کورٹ کے

احکامات کے باوجود شہر میں کئی مقامات پر دیوقامت بل بورڈز تاحال موجود ہیں جو کسی بھی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا شہری زیر تعمیر مکانات کے پاس جانے سے احتیاط کریں۔گوادر میں بھی ضلعی انتظامیہ نے ماہی گیروں کو جمعے تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کر دی ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں کے علاوہ بلوچستان کے وسطی و ساحلی اور جنوبی پنجاب میں بھی گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں