6دن مسلسل موسلا دھار بارشیں،اب لوگ دھوپ کو ترسیں گے، موسمی الرٹ جاری کر دیا گیا – Today Newztv

6دن مسلسل موسلا دھار بارشیں،اب لوگ دھوپ کو ترسیں گے,,,، موسمی الرٹ جاری کر دیا گیا –

 

اسلام آباد(–مانیٹرنگ ڈیسک–)محکمہ موسمیات کے مطابق 3 جنوری بروز سوموار سے 9 جنوری بروز اتوار کے دوران پاکستان کے تمام علاقوں میں زبردست بارشوں اور پہاڑوں پر شدید برف باری کی پیشنگوئی بھی کر دی گئی۔مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگر دو طاقتور اور یادگار سلسلے کل بروز سوموار

سے 9 جنوری بروز اتوار کے دوران پاکستان کے تمام علاقوں کو متاثر کریں گے اور اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں وقتاً فوقتاً گہرے بادل چھائے رہیں گے۔خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں اچھی

بارشوں اور پہاڑوں پر شدید برف باری کے امکانات ہیں۔تفصیلات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا پہلا سلسلہ کل

سے بدھ کے دوران متوقع ہے۔کل سے بدھ کے دوران کوئٹہ، زیارت، مسلم باغ، ژوب، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، قلات، مستونگ سمیت بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے

جبکہ کوہلو، بارکھان، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، بولان، جھل مگسی، خاران، نوشکی، دالبندین، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، چاغی، واشک، تربت، گوادر، پسنی، اورماڑہ، آواران، کیچ، مکران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں اچھی بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔منگل اور بدھ کے روز کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، اسلام کوٹ، میرپور خاص، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد

خان، جامشورو، مٹیاری، سانگھڑ، نواب شاہ، خیرپور، نوشہرو فیروز، دادو، سکھر، شہدادکوٹ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، شکارپور، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، میرپور ماتھیلو سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں معتدل سے اچھی بارش کا امکان ہے۔اس دوران کہیں کہیں گرج

چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔کل سے بدھ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، دیر، چترال، دروش، مدھیان، کالام، کاغان، ناران، بٹگرام، بشام، کوہستان، داسو، شانگلہ، سوات، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے تمام شمالی علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے

۔اس دوران پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور، مانسہرہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں اچھی بارش کا امکان ہے۔جبکہ باجوڑ ایجنسی، مہمند ایجنسی، خیبر ایجنسی، کرم ایجنسی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان سمیت صوبے کے بیشتر مغربی علاقوں میں زبردست برف باری کا امکان ہے۔راولپنڈی، اسلام آباد،

اٹک، پنڈی گھیب، میانوالی، چکوال، سرگودھا، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، شیخوپورہ سمیت بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کل رات سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔جبکہ منگل اور بدھ کے روز لاہور

، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، چنیوٹ، نورپورتھل، لیہ، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان، راجن پور، صادق آباد، لودھراں، ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اچھی بارش کا امکان ہے

۔اس دوران مری میں زبردست برف باری کا امکان ہے۔جبکہ کوہ ِسلیمان کے پہاڑی علاقوں میں سیزن کی پہلی برف باری کے امکانات ہیں۔4 سے 10 جنوری کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے

موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔شدید بارشوں کے باعث شمالی پنجاب کے بیشتر ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔کل سے 10 جنوری کے دوران آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے شدید برف باری متوقع ہے

اس دوران مظفرآباد، کوٹلی، باغ، گھڑی ڈوپٹہ، میرپور، حویلی، پونچھ، بھمبر سمیت آزاد کشمیر کے تمام علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔بارشوں کا دوسرا اور طاقتور سلسلہ 6

جنوری بروز جمعرات سے بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔پاکستان ویدر انفارمیشن کی جانب سے یہ انتباہ جاری کیا جاتا ہے کہ سیاح حضرات ملک کے شمالی علاقوں کی جانب سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ وقفے وقفے شدید بارشوں اور شدید برفباری کی

وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔شدید برف باری کی وجہ سے مختلف علاقوں کے زمینی راستے منقطع ہوسکتے ہیں۔لہذا غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

…..CLICK MORE,,,,,,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں