پاکستانی ماہرین نے کیلے کے درخت سے پٹ سن کے متبادل دھاگے کی تکنیک حاصل کرلی

پاکستانی ماہرین نے” کیلے کے درخت” سے پٹ سن کے متبادل دھاگے کی تکنیک حاصل کرلی

 

 پاکستانی ماہرین نے کیلے کے درخت سے پٹ سن کے متبادل دھاگے کی تکنیک حاصل کرلی فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے کیلے کے درخت کے تنے سے پٹ سن کا متبادل دھاگہ تیار کرنے کی تکنیک حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹ سن کی درآمد پر سالانہ 10 ارب روپے کا زرمبادلہ بچایا جا سکے گا…..، اس فائبر سے تیار کپڑا پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ سستا بھی ہوگا۔کیلے کے پودے کے بیکار تنے اب کارآمد ہوں گے

کیونکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ فائبر اینڈ ٹیکسٹائل کے پروفیسر نے کیلے کے تنوں سے ریشے نکال کر ایسا دھاگہ تیار کر لیا ہے جسے پٹ سن کے متبادل کے طور پر استعمال کر کے سستا “پیکجنگ مٹیریل” اور کپڑا بھی تیار ہو سکے گا۔

ماہرین کے مطابق 70 فیصد کیلے کے تنے اور 30 فیصد فائبر شامل کرکے کپڑا تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف سستا بلکہ پائیدار بھی ہو گا۔

CLICK MORE……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں